امریکہ،6اپریل(ایجنسی) امریکا نے شام کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق شامی حکومتی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پر شہریوں کے خلاف زہریلی گیس کا جو استعمال کیا گیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ دمشق
حکومت بہت سی حدیں پار کر گئی ہے۔ ان کے بقول شامی صدر "بشار الاسد کے بارے میں ان کی سوچ بالکل بدل گئی ہے"۔ اس موقع پر امریکی صدر نے یہ اشارہ بھی دیا کہ اگر اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں شامی حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی، تو امریکا ممکنہ طور پر اکیلے ہی اسد حکومت کے خلاف اقدامات کر سکتا ہے۔